[ad_1]

جلسہ فیض آباد پل پر ہوگا ہمارا حتمی اعلان ہے، ترجمان ٹی ایل پی

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جلسہ فیض آباد پل پر ہوگا ہمارا حتمی اعلان ہے، پریڈ گراؤنڈ میں جلسےکے لیے پہلے درخواست ہم نے دی تھی۔

ترجمان ٹی ایل پی نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پریڈ گراؤنڈ میں پہلے جلسے کا حق بھی ہمارا تھا، اپنا آئینی اور قانونی حق کسی کو بھی سلب نہیں کرنے دیں گے۔

 ٹی ایل پی کا کہنا ہے کہ عدلیہ کا کام قانون پر عملدرآمد کروانا ہے، جلسوں کے مقامات کا تعین کرنا نہیں ہے۔

ترجمان ٹی ایل پی نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ ہر کام میں عدلیہ کو لے آتے ہیں بعد میں عدالتی فیصلوں پر مایوسی کا اظہار کرتے ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *