[ad_1]

امتیاز شیخ— فائل فوٹو
امتیاز شیخ— فائل فوٹو

وزیرِ توانائی سندھ امتیاز شیخ نے ہیلی کاپٹر حادثے میں فوجی افسران کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ فوج نے ہر مشکل وقت میں جانوں کا نذرانہ دے کر پاکستان کو بچایا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ قوم ہیلی کاپٹر حادثے میں فوجی افسران کی شہادت پر افسردہ ہے۔

امتیاز شیخ نے کہا کہ شہداء کے لیے منفی مہم چلانے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان اور ان کے حواری غیر ملکی آقاؤں کے اشارے پر انتشار پھیلا رہے ہیں۔

وزیر توانائی سندھ نے مزید کہا کہ مذموم مقاصد کے لیے نوجوانوں کے ذہنوں کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ 

امتیاز شیخ کا یہ بھی کہنا ہے کہ قوم نے عمران خان کا اصلی چہرہ دیکھ لیا ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *