[ad_1]

نذیر چوہان — فائل فوٹو
نذیر چوہان — فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے رہنما نذیر چوہان کو 4 روزہ جسمانی ریمانٖڈ کے بعد آج مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق شبیر گجر اور نذیر چوہان نے ماڈل ٹاؤن کچہری میں پیشی کے دوان ایک دوسرے کو گلے لگایا۔

مجسٹریٹ کی عدالت نے نذیر چوہان کی ضمانت منظور کر لی اور رہائی کے لئے 50 ہزار کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت جاری کردی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ن لیگی رہنما کو تھانہ جوہر ٹاؤن میں درج اقدامِ قتل کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ پولیس نے 6 روز قبل نذیرچوہان کو گرفتار کیا تھا ان پر ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران پی ٹی آئی کے دفتر پرحملے کا الزام تھا۔

ان پر پی ٹی آئی کے کارکن عادل گجر اور رکن پنجاب اسمبلی شبیر گجر کے بھتیجے کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا۔

پولیس کو دیئے گئے بیان میں عادل گجر نے نذیر چوہان کو اقدامِ قتل کے مقدمے نامزد کیا تھا۔

مقدمے کے نتیجے میں انہیں علاقے چونگ سے سی آئی اے پولیس نے کارروائی کر کے گرفتار کیا تھا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *