[ad_1]
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ تمام فنڈز پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے نام پر لیے جاتے ہیں، الیکشن کمیشن رولز کے مطابق پیپلز پارٹی کے اکاؤنٹس سے کبھی رقم پی پی پی پی کو منتقل نہیں ہوئی۔
فواد چوہدری کے الزامات پر رد عمل دیتے ہوئے سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ آصف زرداری پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر ہیں، تمام ارکان پارلیمنٹ کا تعلق بھی پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین سے ہے، بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے چیئرمین ہیں۔
سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی کی تفصیلات کو درست قرار دے چکا ہے، پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے اکاؤنٹس اور آڈٹ کی تفصیلات ہر سال الیکشن کمیشن کے پاس جمع کروائی جاتی ہیں۔
پی پی رہنما نے کہا کہ فواد چوہدری کو الیکشن کمیشن کے رولز پڑھنے چاہیے، پیپلز پارٹی کوئی تفصیلات چھپانے اور ریکارڈ میں رد و بدل پر یقین نہیں رکھتی۔
سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ آڈٹ رپورٹ پبلک ڈاکومنٹ ہے، فواد چوہدری کو اس طرح عوام کو گمراہ نہیں کرنا چاہیے، پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی طرح نہ اکاؤنٹس چھپائے ہیں نہ ڈونرز اور نہ ہی آڈٹ کی تفصیلات چھپائی۔
[ad_2]