[ad_1]

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی میں 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان پہنچ کر اختتام پزیر ہوگیا۔ 

کراچی میں 8 محرم الحرام کی مرکزی مجلس نشتر پارک میں ہوئی، علامہ محمد حسین نقوی نے اہل بیت کے فضائل بیان کیے۔

مجلس کے بعد برآمد ہونے والا جلوس ایم اے جناح روڈ، ایمپریس مارکیٹ، تبت سینٹر اور ڈینسو ہال سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیان امام بارگاہ کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔

جلوس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات تھی۔

مرکزی جلوس کے راستے سے ملنے والی سڑکوں اور شاہراہوں کو کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا تھا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *