[ad_1]

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں 5 لاکھ روپے تاوان کے لیے لڑکے کے مبینہ اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا۔

اپنے اغوا کا ڈرامہ رچانے والے لڑکے کو پولیس نے ٹریس کر کے والدین کے حوالے کردیا۔

بادامی باغ کے رہائشی محمد سفیر نے مقدمہ درج کروایا کہ اس کا 14 سالہ لڑکا خبیب گھر سے غائب ہے۔

انہوں نے پولیس کو بتایا کہ بیٹے کے موبائل پر فون کیا تو ایک خاتون نے فون اٹینڈ کیا اور 5 لاکھ روپے تاوان مانگ لیا۔

پولیس نے لڑکے کی تلاش شروع کی تو وہ 2 دن بعد دوست کے ایک اسنوکر کلب سے مل گیا۔

اس کا کہنا تھا کہ اسے خواتین کی آواز نکالنے کی مہارت حاصل ہے، اس نے خود اپنے باپ کو فون کر کے 5 لاکھ روپے مانگے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے سے مزید تفتیش جاری ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *