[ad_1]

مسلم لیگ (ن) کی طرف سے ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا کو خراجِ عقیدت

بلوچستان میں ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے مسلم لیگ (ن) ویمن ونگ کی طرف سے لاہور کے لبرٹی چوک میں شمعیں روشن کی گئیں۔

تقریب میں خواتین صوبائی اسمبلی اراکین اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، شرکا شہید افسران کی تصویریں اٹھائے پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔

اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) شہدا کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہدا کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، ہیلی کاپٹر حادثے پر منفی پراپیگنڈا شرمناک ہے۔

ملک احمد خان نے مزید کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، قومی سلامتی کے مسئلے پر سیاسی مفاد کی بات کرنا گھناؤنا فعل ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *