[ad_1]

10 سے 13 اگست تک ملک میں مزید مون سون بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق 10 سے 13 اگست تک ملک میں مزید مون سون بارشیں ہوں گی، مون سون ہوائیں مسلسل پاکستان میں داخل ہو رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 10 اگست سے مون سون ہوائیں زیادہ شدت سے پاکستان میں داخل ہوں گی۔

6 سے 9 اگست تک کشمیر، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں مشرقی بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ میں بھی بارش ہوگی۔

10 سے 13 اگست کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں بھی موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

8 سے 12 اگست، راولپنڈی، اسلام آباد، شکرگڑھ، سیالکوٹ اور نارووال کے نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

ایبٹ آباد، مانسہرہ، بنوں، لکی مروت اور کشمیر کے نالوں میں بھی طغیانی آسکتی ہے۔

11 سے 13 اگست تک کراچی، ٹھٹھہ، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔

قلعہ سیف اللّٰہ، لورالائی، بارکھان، کوہلو، موسیٰ خیل کے نالوں میں بھی طغیانی کا خطرہ ہے۔

سبی، بولان، خضدار، لسبیلہ، پنجگور، پسنی اورماڑہ، گوادر، ڈی جی خان کے نالوں میں طغیانی کا امکان ہے۔

موسلا دھار بارشوں سے راوی، جہلم اور چناب کے ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ بڑھ سکتا ہے۔

کشمیر، خبیرپختونخوا، گلیات، مری، گلگت، ہنزہ اور اسکردو میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *