[ad_1]
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی ہے۔
وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں حکومتوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
وزیر اعلیٰ نے صوبے کے پہلے دورے پر امریکی سفیر کو خوش آمدید کہا اور مختلف شعبوں میں صوبائی حکومت کے ساتھ تعاون اور اشتراک کار پر امریکی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر محمود خان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اور صوبے کے عوام مختلف شعبوں میں امریکی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
دونوں طرف سے عوامی فلاح و بہبود کے شعبوں میں باہمی تعاون کے سلسلے کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔
[ad_2]