[ad_1]

پی ٹی آئی احتجاج، صوبائی الیکشن کمشنر کا آئی جی سندھ کو مراسلہ

تحریک انصاف کی الیکشن کمیشن کے سامنے آج احتجاج کی کال کے بعد صوبائی الیکشن کمشنر نے آئی جی سندھ کو ہنگامی مراسلہ بھیج کر الیکشن کمیشن آفس اور اسٹاف کے لیے سیکیورٹی مانگ لی۔

صوبائی الیکشن کمشنر کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات، کراچی میں ضمنی انتخاب اور عام انتخابات کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے صدر میں قائم عمارت اور سندھ بھر میں فیلڈ آفیسز اور اسٹاف کو سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ سطح پر قائم آفیسز کو بھی سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

الیکشن کمیشن نے مراسلے میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے ساتھ ایس ایس یو کے کمانڈوز 24 گھنٹے تعینات کرنے کا بھی کہا ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *