[ad_1]

آرمی ہیلی کاپٹر لاپتا: صدر، وزیراعظم ودیگر کا اظہار تشویش

سیلاب زدگان کی امداد میں مصروف ہیلی کاپٹر کے لاپتا ہونے پر صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر سیاسی شخصیات نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت نے کمانڈر 12 کور اور دیگر سوار فوجی افسران کی حفاظت کی دعا کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ پوری قوم سیلاب متاثرین کی مدد پر نکلنے والے وطن کے ان بیٹوں کی سلامتی کے لیے دعاگو ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کی گمشدگی کی اطلاع پریشان کن ہے، وہ تمام افراد کیلئے دعاگو ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور حمزہ شہباز نے آرمی ہیلی کاپٹر کے لاپتا ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، گورنر بلوچستان جان محمد جمالی نے بھی آرمی ہیلی کاپٹر کے لاپتا ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہیلی کاپٹرمیں سوار وطن کے بیٹوں کی سلامتی کے لیے دعائیں کی۔

واضح رہے کہ پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر بلوچستان میں لاپتہ ہوگیا ہے، ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افسران سوار ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *