[ad_1]

پی ٹی آئی دور کے وزرا نے ابھی تک منسٹر انکلیو میں گھر نہیں چھوڑے، اعظم نذیر تارڑ

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے کیسے استعفے دیے ہیں کہ ممبران تنخواہ بھی لے رہے ہیں لاجز بھی نہیں چھوڑ رہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی دور کے وزرا نے ابھی تک منسٹر انکلیو میں گھر نہیں چھوڑے۔

وزیر قانون نے کہا کہ اگر آپ کے ممبران نے استعفے دے دیے ہیں تو تنخواہ نہ لیں، استعفے دے دیے ہیں تو سرکاری گاڑی واپس کریں، لاجز چھوڑیں۔

 اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر پی ٹی آئی کے مقرر کردہ ہیں، غیر ملکی فنڈنگ کیس کی وجہ سے الیکشن کمیشن پر چڑھائی مناسب نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کی مرضی کے فیصلے نہیں آتے تو ایسے چڑھائی تو نہیں کریں، الیکشن کمیشن پر پہلے بھی آپ نے چڑھائی کی اور پھر تحریری معافی مانگی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *