[ad_1]

دنیا جانتی ہے چیف الیکشن کمشنر عمران خان نے لگایا تھا، خورشید شاہ

وفاقی وزیر آبی وسائل اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ دنیا جانتی ہے چیف الیکشن کمشنر عمران خان نے لگایا تھا۔

میڈیا سے گفتگو میں سید خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان کا چیف الیکشن کمشنر کے خلاف عدم اعتماد لانے کا اعلان آئی واش ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اب بھی عوام کو بے وقوف بنانے سے باز نہیں آ رہی، قراردادوں سے کچھ نہیں ہوگا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ قوم یہ سوال پوچھ رہی ہے کہ چیف الیکشن کمیشن لگایا کس نے تھا؟ دنیا جانتی ہے کہ چیف الیکشن کمشنر عمران خان نے لگایا تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، پوچھتا ہوں کہ اگر آئین کسی کو پسند نہیں ہے تو کیا قرارداد سے معاملہ حل ہو سکتا ہے؟

سید خورشید شاہ نے یہ بھی کہا کہ عارف نقوی کا معاملہ نیا نہیں، یہ ابھی چل رہا ہے، یہ برطانیہ سے ہوکر اب امریکا پہنچا ہے، جو بھی فیصلہ آتا ہے قوم کو یقین کرنا چاہیے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *