[ad_1]

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف کوئٹہ پہنچ گئے، وفاقی وزراء بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

کوئٹہ پہنچنے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کا وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو، وزراء اور اراکینِ صوبائی اسمبلی نے استقبال کیا۔

وزیرِاعظم شہباز شریف کو ایئر پورٹ پر چیف سیکریٹری بلوچستان سیلاب کی صورتِ حال پر بریفنگ دیں گے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف آج بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے جائزے اور متاثرین سے ملاقات کے لیے جائیں گے۔

وزیرِ اعظم خشنوب اور قلعہ سیف اللّٰہ میں سیلاب متاثرین کے لیے قائم کردہ خیمہ بستی کا دورہ بھی کریں گے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف خشنوب میں میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے جسے پاکستان ٹیلی ویژن نشر کرے گا۔

اس کے بعد وزیرِ اعظم شہباز شریف چمن میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے اور مقامی لوگوں سے ملاقات بھی کریں گے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی رپورٹ جاری کر دی۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خوراک کے 20 ہزار 187 پیکٹس تقسیم کیے گئے۔

متاثرہ علاقوں میں 13 ہزار 440 خیمے، 8 ہزار 530 کمبل، 7 ہزار 500 واٹر کولر، 9 ہزار 780 مچھر دانیاں بھی تقسیم کی گئیں۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 5 ہزار 40 گیس سلنڈرز اور 1700 پلاسٹک میٹس بھی اب تک تقسیم کیے جا چکے ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *