[ad_1]

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی کی عدالت نے لاہور کے لڑکے ظہیر سے پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کی میڈیکو لیگل رپورٹ کروانے سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے تفتیشی افسر کی میڈیکو لیگل رپورٹ کرانے کی درخواست مسترد کر دی۔

مقدمے کے ضمنی چالان پیش کرنے کے لیے تفتیشی افسر نے عدالت سے مہلت طلب کر لی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی کی عدالت نے تفتیشی افسر کی مہلت سے متعلق درخواست منظور کر لی۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو 6 اگست تک ضمنی چالان جمع کرانے کی مہلت دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 6 اگست تک ملتوی کر دی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *