[ad_1]
وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے مسائل عارضی نوعیت کے ہیں، روپے کی قدر وقتی طور پر کم ہوئی ہے، توقع ہے کہ چند ماہ میں اس کی قدر بڑھ جائے گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ روپے کی قدر، ملکی سیاست اور آئی ایم ایف کے پروگرام کے بارے میں تشویش پر کم ہوئی۔
وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ افواہیں قطعی بے بنیاد ہیں کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ایکسچینج ریٹ کی ایک خاص سطح طے پائی ہے۔
بیان کے مطابق 1.2 ارب ڈالر کی قسط کے اجرا کے لیے باضابطہ اجلاس آئندہ ہفتوں میں متوقع ہے۔
وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ مالیاتی اور زری پالیسی دونوں سخت کردی ہیں جبکہ ملک میں ڈیزل اور فرنس آئل کا ذخیرہ 5 سے 8 ہفتوں کے لیے کافی ہے۔
[ad_2]