[ad_1]

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچ میں مقامی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے ایک کان کن جاں بحق ہوگیا، حادثہ میں دیگر 5 کان کن متاثرہ کان میں پھنس گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مچ کے علاقے میں ایک کوئلہ کان میں کان کن کوئلہ نکالنے کے کام میں مصروف تھے کہ اچانک کان میں زہریلی گیس بھرگئی، جس سے دم گھٹنے کے باعث ایک کان کن جاں بحق ہوگیا۔

کان میں دیگر 5 کان کن بھی پھنس گئے، جاں بحق کان کن کی لاش نکال لی گئی جبکہ دیگر 5 کان کنوں کو ریسکیو کرنے کے لیے کوشش جاری ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *