[ad_1]

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ملک کے بالائی علاقوں سے سیلاب میں بہہ کر آنے والی مزید 4 لاشیں سکھر بیراج سے ملی ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں بیراج سے 12 لاشیں مل چکی ہیں۔

ڈی آئی جی جاوید جسکانی کے مطابق گزشتہ 13 روز میں بہہ کر آنے والی 24 لاشیں سکھر بیراج سے نکالی جا چکی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بیراج سے نکالی گئی 20 لاشوں کی تدفین کر دی گئی ہے جبکہ ملنے والی بیشتر لاشیں ناقابلِ شناخت تھیں۔

ڈی آئی جی جاوید جسکانی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملنے والی لاشوں میں سے 3 ہندو خواتین کی تھیں۔

دوسری جانب کراچی میں ہاکس بے پر ٹرٹل بیچ کے قریب سمندر میں نہاتے ہوئے مزید 4 نوجوان ڈوب گئے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *