[ad_1]
ڈائریکٹر جنرل کالجز ڈاکٹر محمد علی مانجھی نے سرکاری کالجوں اور ہائر سکینڈری اسکولوں میں انٹر سالِ اوّل کے لیے داخلہ فہرست جاری کر دی ہے۔
وزیرِ تعلیم سردار علی شاہ کے خصوصی ویژن کے تحت یہ سندھ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ انٹر سال اوّل میں داخلے دسویں کے نتائج جاری ہونے سے قبل نویں جماعت کی بنیاد پر دیے گئے ہیں تاکہ طلبہ کے قیمتی وقت کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکے۔
تاہم نویں جماعت کی بنیاد پر انٹر سالِ اوّل میں داخلوں کی بھرپور آگاہی نہ ہونے کے باعث کراچی میں معمول سے کم 82 ہزار داخلے ہوئے جبکہ گزشتہ برس کراچی کے 176 کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں 1 لاکھ 20 ہزار داخلے ہوئے تھے۔
ذرائع کے مطابق نویں جماعت کی بنیاد پر مکمل آگہی اور فارم درست نہ ہونے کے باعث ہزاروں طلبہ داخلہ فارم انٹر نیٹ کے ذریعے یا تو ڈاؤن لوڈ نہیں کر پائے یا ان کی جانب سے دسویں کے ممکنہ نمبر لکھ دیے گئے تاہم ایسے طلبہ کو آئندہ چند روز میں فارم جمع کرانے کا دوبارہ موقع دیا جائے گا اور ان کی غلطیوں کو درست کیا جائے گا، اس حوالے سے وزیرِ تعلیم سردار شاہ نے ہدایت دے رکھی ہے کہ ہر طالب علم کا داخلہ یقینی بنایا جائے۔
ڈی جی کالجز ڈاکٹر محمد علی مانجھی نے جو داخلہ فہرست جاری کی ہے اس میں سائنس پری میڈیکل، انجینئرنگ، کمپیوٹر، کامرس اور آرٹس کے طلباء و طالبات شامل ہیں۔
جنگ کو بعض امیدواروں نے بتایا ہے کہ ان کے نمبر زیادہ ہونے کے باوجود انہیں مطلوبہ کالجز میں داخلہ نہیں دیا گیا جبکہ ان کالجز میں داخلے کے لیے ان طلبہ کے حاصل کردہ نمبروں سے کم نمب درکار تھے۔
[ad_2]