[ad_1]
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ نیپرا کے چیئرمین بھی کے الیکٹرک سے ملے ہوئے ہیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان نے مشترکہ کے الیکٹرک کو ریلیف دیا۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ہی کے الیکٹرک کو بیچا، کے الیکٹرک کا فرانزک ہونا چاہیے۔
حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کو مشرف، ایم کیو ایم، نواز، زرداری اور عمران خان نے فائدہ پہنچایا۔
امیر جماعت اسلامی کراچی کا یہ بھی کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس سندھ کے الیکٹرک کے لیے ماضی سے ایک اڈہ رہا ہے۔
[ad_2]