[ad_1]
اعلیٰ عدلیہ میں جج صاحبان کی تعیناتیوں کے معاملے پر صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون، پاکستان بار کونسل سمیت مختلف بار ایسوسی ایشنز نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔
مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ میں پانچ جج صاحبان کی نامزدگی مسترد ہونے کے اکثریتی فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے جوڈیشل کمیشن میں اصولی موقف اختیار کیا۔
مشترکہ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ جناب جسٹس قاضی فائز عیسٰی کا سینیارٹی اصول کے تحت رائے دینا قابل ستائش ہے۔ اعلیٰ عدلیہ میں جج صاحبان کی تعیناتیاں سینیارٹی اصول کے مطابق کی جائیں۔
اعلامیہ کے مطابق سینیارٹی اصول کے برخلاف مسلسل تعیناتیوں کے سبب عدلیہ کی ساکھ متاثر ہوگی۔
[ad_2]