[ad_1]

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان عالمی اور علاقائی معاملات میں چین کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور سی پیک پر بھی گفتگو کی گئی۔

جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ ہم چین کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کیلئے پرعزم ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چینی سفیر نے پاکستان میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی اہلکاروں کے تحفظ پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

چینی سفیر نونگ رونگ نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *