تینوں جماعتوں کی فنڈنگ کا فیصلہ اکٹھا آنا چاہیے، فواد چوہدری


فائل فوٹو
فائل فوٹو

رہنما تحریکِ انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فنڈنگ کیس میں ہمارا کہنا ہے کہ تینوں جماعتوں کی فنڈنگ کا فیصلہ اکٹھا آنا چاہیے۔

فواد چوہدری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فارن فنڈنگ کیس سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔

فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ فنڈنگ قانون کامقصد یہ ہے کہ ووٹر کو پتا ہو کہ سیاسی جماعت کی فنڈنگ کون کر رہا ہے، پی ٹی آئی نے 40 ہزار سے زیادہ ڈونرز کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو دی ہیں، اوورسیز پاکستانی تحریکِ انصاف کو فنڈنگ کرتے ہیں۔

فوادچوہدری نے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ جس طرح اوورسیز پاکستانی پاکستان کوسپورٹ کرتے ہیں اسی طرح پی ٹی آئی کو سپورٹ کرتے ہیں، پاکستانیوں کا حق ہے کہ ان کو معلوم ہو کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو کون فنڈ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو کون فنڈ کرتا ہے ابھی تک یہ راز سامنے کیوں نہیں آ رہا؟