پاک امریکا دو طرفہ تعلقات میں اہم پیش رفت کا امکان


پاک امریکا دو طرفہ تعلقات میں اہم پیش رفت کا امکان

پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں اہم پیش رفت کا امکان ہے، امریکی صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ نے پی آئی اے کی امریکا کے لئے پروازیں بحال کرنے کے لئے اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔

امریکا میں موجود وزیراعظم کے اسٹریٹجک ریفارمز یونٹ کے سربراہ سلمان صوفی کی امریکی عہدیداران سے ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، تجارت کے فروغ، افغان صورتحال اور پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی پر گفتگو کی گئی۔

سلمان صوفی کہتے ہیں پاکستان اس مقصد کے لئے ایف اے اے کو انسپکشن کی دعوت بھی دے گا۔