وفاقی وزیر ہوا بازی سعد رفیق کی صدارت میں پی آئی اے کا اجلاس


فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

وفاقی وزیر ہوابازی سعد رفیق کی صدارت میں پی آئی اے کا اجلاس کراچی میں ہوا۔ 

اس موقع پر پی آئی اے انتظامیہ نے وفاقی وزیر کو نئے جہازوں اور پروڈکٹ کو بہتر بنانے پر بریفنگ دی اور بتایا کہ پی آئی اے اپنے بیڑے میں شامل 5 ائیر بس 320 طیاروں کی پرانی نشستوں کو تبدیل کرے گا۔ 

نئی نشستوں کی تبدیلی کا عمل ترجیحی بنیادوں پر 4 ماہ کے اندر مکمل کرنے کی ہدایات کی گئیں۔ 

وفاقی وزیر سعد رفیق نے کہا کہ خصوصی777 لانگ رینج طیاروں کی نشستوں کو بھی تبدیل کیا جائے۔

اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر طیاروں میں دوران پرواز انٹرٹینمنٹ نظام کو فعال کرنے اور اس میں بہتری کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔ 

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ نشستوں اور انٹرٹینمنٹ کے ضمن میں فنڈز کا بندوبست کر دیا گیا ہے۔ منصوبے کو فاسٹ ٹریک پر مکمل کیا جائے گا۔ 

بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں سال میں پی آئی اے کے بیڑے میں 4 ایئربس 320 طیاروں کا اضافہ کیا جائے گا۔