فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کیوں نہیں سنایا جارہا؟ حمزہ شہباز


فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کیوں نہیں سنایا جارہا؟ حمزہ شہباز

مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کو 8 سال حیلے بہانوں سے ٹالا گیا، اب فیصلہ محفوظ ہونے کے باوجود کیوں نہیں سنایا جارہا؟

سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ فارن فنڈنگ وہ بیرونی سازش ہے جس کے ذریعے پاکستان میں عدم استحکام کی بنیاد رکھی گئی۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اداروں کو دباؤ میں لا کر دندناتا پھر رہا ہے۔