پاک بحریہ کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن


 

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاک بحریہ کا حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ سندھ اور بلوچستان کے علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے۔

پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پاک بحریہ کی جانب سے ریلیف آپریشن کے دوران سول انتظامیہ کی معاونت کی جا رہی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق لسبیلہ میں سیلاب میں پھنسے افراد کو ہیلی کاپٹرز کے ذریعے راشن اور دیگر ضروری سامان پہنچایا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ پاک بحریہ سیلاب زدہ علاقوں کے عوام کو ہرممکن مدد فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق  پاک بحریہ سیلاب زدہ علاقوں کے عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔