صدارتی ایوارڈ یافتہ مصری جوگی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے


صدارتی ایوارڈ یافتہ مصری جوگی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

صدارتی ایوارڈ یافتہ مصری جوگی طویل علالت کے بعد عمرکوٹ میں انتقال کرگئے۔

 مصری جوگی بین کے فن میں عالمی شہرت یافتہ تھے، وہ  کافی عرصہ سے جگر کے کینسر میں مبتلا تھے۔

 مصری جوگی نے برطانیہ، امریکا، دبئی سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں پاکستان کا نام روشن کیا۔

 2013 میں سابق صدر آصف علی زرداری نے مصری جوگی کو صدارتی ایوارڈ سے نوازا تھا۔