ہمارا اگلا ہدف شہباز شریف ہے، عندلیب عباس


—فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عندلیب عباس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز تخت لاہور اکھاڑ دیا، ہمارا اگلا ہدف وزیر اعظم شہباز شریف ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عندلیب عباس نے کہا کہ شہباز شریف کی نااہلی پر درخواست دائر کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے لندن میں مفرور نواز شریف اور اسحاق ڈار کے ساتھ ملکی راز ڈسکس کیے۔

عندلیب عباس کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں اشتہاری سلمان شہباز کو ساتھ بٹھا کر پاکستان پر کاری ضرب لگائی۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف، بلاول زرداری بھٹو اور رانا ثناء اللّٰہ کی نااہلی کی استدعا کی ہے۔