نومنتخب وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی آج باقاعدہ ذمے داریاں سنھبالیں گے


—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

نو منتخب وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی آج باقاعدہ ذمے داریاں سنھبالیں گے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی آج بعد دوپہر اسلام آباد سے واپس لاہور پہنچیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نو منتخب وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی ایئر پورٹ سے سیدھا سی ایم آفس پہنچ کر باقاعدہ چارج سنھبالیں گے۔

واضح رہے کہ چوہدری پرویز الہٰی نے گزشتہ شب ایوانِ صدر میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھایا تھا۔

اسلام آباد میں ایوانِ صدر میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے حلف لیا تھا۔

حلف برداری کی تقریب میں فواد چوہدری، پرویز خٹک، مونس الہٰی اور دیگر شریک تھے۔