عدالتی فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں کا جشن


عدالتی فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں کا جشن

چودھری پرویزالہٰی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنائے جانے کے عدالتی فیصلے کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے جشن منایا۔

لاہور، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالا سمیت پنجاب بھر میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے جشن منایا۔

گوجرانوالا، سیالکوٹ، شکرگڑھ، لودھراں، حافظ آباد، بہاول نگر، کمالیہ، گوجرہ، گجرات، ٹوبہ ٹیک سنگھ، راجن پور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں کارکنوں نے بھنگڑے ڈالے اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔

اس موقع پر کارکنوں نے عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی۔ ملتان میں چُنگی نمبر نو پر تحریک انصاف کی جانب سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

رپورٹس کے مطابق حیدرآباد اور سکھر سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بھی پی ٹی آئی کے کارکن خوشی سے جھوم اٹھے۔

تحریک اںصاف کے کارکنوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک دوسرے کو مبارک باد دی اور مٹھائیاں تقیسم کیں۔

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی کارکنوں نے ریلیاں نکال کر عدالتی فیصلے کو حق کی فتح قرار دیا۔