کوئی ادارہ کسی دوسرے کے اختیار میں مداخلت نہیں کرسکتا، وزیراعظم شہباز شریف


کوئی ادارہ کسی دوسرے کے اختیار میں مداخلت نہیں کرسکتا، وزیراعظم شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی ادارہ کسی دوسرے کے اختیار میں مداخلت نہیں کرسکتا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب الیکشن کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباز نے کہا کہ آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئین نے ریاستی اختیار پارلیمنٹ، انتظامیہ اور عدلیہ کو تفویض کیے ہیں اور سب اداروں کو متعین حدود میں کام کرنے کا پابند کیا ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ عدلیہ کی ساکھ کا تقاضا اور قرین انصاف یہ ہی تھا کہ فل کورٹ تشکیل دیا جاتا، اس سے انصاف نہ صرف ہوتا بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آتا۔

اُن کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے سے قانون دانوں، سائلین، میڈیا اور عوام کی  حصول انصاف کے لیے توقعات کو دھچکا لگا ہے۔