کراچی، مختلف علاقوں میں بارش، سڑکوں پر پانی جمع

[ad_1]

کراچی، مختلف علاقوں میں بارش، سڑکوں پر پانی جمع

کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش ہوئی۔ پیر کو سب سے زیادہ بارش قائد آباد میں 59 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

شہر قائد میں بارش کے بعد شہر کی زیادہ تر سڑکیں صاف ہوگئیں، تاہم بعض سڑکوں پر اب بھی پانی جمع ہے۔

کلفٹن کی چوہدری خلیق الزماں روڈ پر پانی کی نکاسی نہ ہوسکی۔ اسی طرح ڈیفنس فیز فور کی سڑکوں اور گھروں میں بارش کا پانی جمع ہے۔

خیابان نشاط، کمرشل ایریا، فیز 6 کے کچھ علاقوں میں بھی بارش کا پانی جمع ہے۔

علاوہ ازیں اولڈ سٹی ایریا اور ٹاور کے مقام پر بھی بارش کا پانی جمع ہے۔ بارش کے پانی سے گلشن اقبال 13 ڈی کا نالہ اوور فلو ہوگیا۔

یونیورسٹی روڈ پر نیپا پل اور وفاقی اردو یونیورسٹی کے سامنے بھی پانی موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں بدھ تک معتدل اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔



[ad_2]