سپریم کورٹ نے ہر کسی کا دباؤ مسترد کردیا، فواد چوہدری


سپریم کورٹ نے ہر کسی کا دباؤ مسترد کردیا، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بینچ بنانا چیف جسٹس کا اختیار ہے، سپریم کورٹ نے ہر کسی کا دباؤ مسترد کردیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ 2 جمع 2 کا صاف معاملہ ہے، عوام دیکھیں کہ یہ کتنا کمزور کیس ہے۔

انہوں نے کہا کہ ق لیگ کے 9 ممبران اسمبلی کورٹ میں موجود ہیں، تمام نے کہا کہ ہمیں کوئی خط بھی نہیں ملا۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ حمزہ شہباز کس قانون کے تحت وزیر اعلیٰ ہے، ان کے وکلا نے دلائل نہیں دیے، صرف بدتمیزی کی۔

اُن کا کہنا تھا کہ  دھاندلی کی کوشش کی جارہی ہے، دباؤ میں آکر فیصلہ نہیں کرنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ فیصلہ ساڑھے 5 بجے سنایا جائے گا۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ کل حمزہ شہباز نے پنجاب کی تاریخ کی سب سے بڑی کابینہ بنادی۔