کراچی میں صبح سے اب تک ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری


کراچی میں صبح سے اب تک ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری

محکمہ موسمیات نے کراچی میں صبح سے اب تک ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے، سب سے زیادہ بارش قائدآباد میں 55.0 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جناح ٹرمینل میں 15.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق میٹ آفس یونیورسٹی روڈ میں 20.3 ملی میٹر، ناظم آباد میں 28.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ نارتھ کراچی میں 26.0 ملی میٹر اور اورنگی ٹاؤن میں 44.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

سعدی ٹاؤن میں 21.1 ملی میٹر، کیماڑی میں 42.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، کورنگی میں 23.7 ملی میٹر  جبکہ ڈی ایچ اے فیز 2 میں 17.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ایئرپورٹ اولڈ ایریا میں 17.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، پی اے ایف فیصل بیس میں 19.0 بارش ریکارڈ کی گئی، پی اے ایف مسرور بیس میں 47.5 ملی میٹر  گلش حدید میں 36.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

 گلشن معمار میں 18.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ گڈاپ ٹاؤن میں 29.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔