کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں 24گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید537 کیسز رپورٹ ہوئے اور 11 مریض انتقال کر گئے ، جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 12017 اور اموات کی تعداد 200 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا کی صورتحال پر اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ میں 24گھنٹے کے دوران کورونا کےمزید537 کیسز رپورٹ ہوئے اور کورونا سےمتاثرہ مریضوں کی تعداد12017ہوگئی۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں 24 گھنٹےمیں 11 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد سندھ میں اسوقت تک 200مریض کوروناسےانتقال کر چکے ہیں  جبکہ آج 68 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ گئے اور صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2149 ہوگئی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ  گزشتہ 24 گھنٹےمیں کورونا کے 3730 ٹیسٹ کئے گئے،کورونا کے ابتک95053 ٹیسٹ کئے گئے، وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ

537ان کا کہنا تھا کہ  نئے کیسز میں سے 432کا تعلق کراچی سے ہے، ملیر میں 142، وسطی میں 62 ،شرقی میں 61 ، جنوبی،کورنگی میں58،58اورغربی میں 51 مزید کیسز رپورٹ ہوئے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سکھر میں22، شکارپور 19،قمبرشہداد کوٹ میں 11، ٹنڈوالہیار8، لاڑکانہ7، حیدرآباد،سانگھڑ،مٹیاری میں 4،4 ، جیکب آباد 3، سجاول 2 ،میرپور خاص،جامشورو،بدین میں 1،1نیاکیس آیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ آج سے کاروبا ر ایس او پی کے تحت دیئےگئےوقت کےمطابق شروع ہوا، تمام کاروباری دوستوں کو بتائی گئی ایس او پی تحت کام کرنا ہے،میں خود بھی شہر کا دورہ کر کے جائزہ لوں گا، انتظامیہ کسی کو ہراساں نہیں کرےمگرایس او پی پر عمل کویقینی بنائیں۔

The post سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز ، اموات 200 تک جا پہنچی appeared first on ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *