—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے اکتوبر میں الیکشن کی تجویز سے لاعلمی کا اظہار کر دیا۔

صحافی کے سیاسی جماعتوں کے درمیان قومی مفاہمت کرائے جانے کی حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں احسن اقبال نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ عمران خان ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پھندا ٹائٹ ہوتا دیکھ کر قومی مفاہمت کی تجاویز دے رہے ہوں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کسی بھی قومی مفاہمت میں غیر ملکی فنڈنگ پر این آر او شامل نہیں ہو سکتا۔

واضح رہے کہ ’دی نیوز‘ کے ایڈیٹر انویسٹی گیشن انصار عباسی نے ذرائع کے حوالے سے خصوصی خبر دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اکتوبر میں عام انتخابات کے امکانات واضح ہونے لگے ہیں، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات ہوں گے۔

انصار عباسی نے ذرائع کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے یہ بھی بتایا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ غیر جانبداری کے ساتھ ’نرم مداخلت‘ کرے گی۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *