ملک میں کورونا سے ہلاکتیں 30، مریض 2279
 خیبر پختون خوا میں کورونا سے مزید 2 افراد انتقال کر گئے، انتقال کرنے والے مرد کا تعلق بنوں سے جبکہ خاتون کا نوشہرہ سے تھا۔
ان 2 ہلاکتوں کے بعد صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی، جبکہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 30 ہو گئی۔
ملک بھر میں کورونا وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 2279 ہو چکی ہے۔
کراچی میں مزید 17 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد، شہر میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 324 ہوگئی ہے۔
کورونا وائرس کے سندھ کے دیگر شہروں سکھر میں 265، حیدرآباد میں 137، لاڑکانہ میں 7، شہید بے نظیر آباد میں 6، جامشورو میں 2، جبکہ دادو اور جیکب آباد میں ایک، ایک کیس سامنے آئے ہیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں جہاں مریضوں کی تعداد 845 تک جا پہنچی ہے۔
سندھ میں 743، خیبر پختون خوا میں 276، بلوچستان میں 164، گلگت بلتستان میں 184، اسلام آباد میں 58 اور آزاد کشمیر میں 9 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
ملک بھر میں اب تک کورونا وائرس کے 94 مریض مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 12 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔