مریم اورنگزیب کا وزیرِ اعظم کیخلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ
مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔
ایک بیان میں ترجمان نون لیگ نے مطالبہ کیا ہے کہ پی ایم ڈی سی مکمل فعال نہ کرنے پر وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے۔