وزیراعظم کے معاون خصوصی ذلفی بخاری نے کہا ہے کہ پی آئی اے متحدہ عرب امارات کیلئے خصوصی پروازوں کا کرایہ 20 سے30 فیصد کم کررہا ہے۔
 متحدہ عرب امارات میں موجود پاکستانیوں سے ورچوئل گفتگو میں اظہار خیال کرتے ہوئے ذلفی بخاری نے مزید کہا کہ کرایوں میں کمی کا اطلاق 25 اپریل سے خصوصی پروازوں پر ہوگا۔ امارات سے لاہور، پشاور اور اسلام آباد کی پروازوں کی ٹکٹ 1110 درہم کردیا گیا ہے۔ 
 ذلفی بخاری نے مزید کہا کہ ملتان کے لیے ٹکٹ 957 درہم اور کراچی کے لیے 810 درہم مقرر کیا گیا ہے۔ ہماری ترجیح ملازمت کھو دینے والے پاکستانیوں کو واپس لانا ہے۔

قونصل جنرل دبئی کا کہنا ہے کہ مختلف ائیرپورٹس پر 125 سے 250 درہم ٹیکس ٹکٹس میں علیحدہ شامل کیا جائے گا۔
دریں اثنا پاکستانی سفیر غلام دستگیر نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو واپس لانےکے لیے 27 پروازیں چل رہی ہیں، رواں ہفتے میں 1260 پاکستانیوں کو واپس بھیجا گیا ہے۔  پاکستانی سفیر نے مزید بتایا کہ امارات سے پاکستانیوں کی واپسی میں 4 سے 5 ہفتے لگ سکتے ہیں

By