پروازیں بحال کرنے کی منظوری دید گئی،
شاہ محمود قریشی
شاہ محمود قریشی
وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے قومی رابطہ کمیٹی نے 17 پروازیں بحال کرنے کی منظوری دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ان پاکستانیوں کو بتدریج واپس لائیں گے، ہماری پہلی ترجیح ٹرانزٹ میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانا ہے۔
وزیرِ خارجہ نے بتایا کہ ہماری دوسری ترجیح ویزہ ایکسپائر ہونے والے پاکستانی ہیں، تیسری ترجیح بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں اور زیرِ تعلیم طلباء کو واپس لانا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 4 سے 11 اپریل تک کا بین الاقوامی پروازوں کے شیڈول کا اعلان کیا گیا ہے، ہمیں ان تمام مسافروں کو ایئرپورٹ پر کورونا ٹیسٹنگ سے گزارنا ہے۔
شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم اپنی ٹیسٹنگ اور قرنطینہ کی استعداد کار بتدریج بڑھا رہے ہیں، پروٹوکول پر مکمل عمل درآمد ہو گا تو کراچی کے لیے بھی پروازیں کھول دیں گے۔