’12ہزار کی تقسیم نے بینظیر بھٹو کی یاد تازہ کردی:
وفاقی حکومت کی 12ہزار روپے فی کس کی تقسیم سے ایک بار پھر سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی یاد تازہ ہوگئی۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ٹھٹھہ میں احساس کفالت پروگرام کے مکلی سینٹر کا دورہ کیا، مستحقین میں رقوم کی تقسیم کےدوران دلچسپ صورتحال رونما ہوئی۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ساتھ موجود شخص نے سندھی زبان میں خاتون سے استفسار کیا کہ ’ آپ کو یہ رقم کون دے رہا ہے‘؟
خاتون نے پوچھنے والے شخص کو فوراً جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’بینظیر بھٹو‘۔
اس موقع پر گرنر سندھ مستحقین کو یقین دلاتے رہے کہ انہیں یہ رقم عمران خان دے رہے ہیں کوئی اور نہیں دے رہا۔
اپنے خطاب میں عمران اسماعیل نے کہا کہ حکومت نے غریبوں کے لیے 12 سو ارب روپے کا احساس پروگرام رکھا ہے، یہ رقم عمران خان دے رہا ہے کوئی آپ کو گمراہ نہ کرے۔