[ad_1]
وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اور اتحادی مزید مداخلت برداشت نہیں کریں گے۔
خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ہم مزید مداخلت پی ڈی ایم اور اتحادی برادشت نہیں کریں گے۔
اس سے قبل سعد رفیق نے اپنے ایک بیان میں دوٹوک پیغام دیا کہ ہمیں دھکیل کر نکالا گیا تو الیکشن نہیں آئے گا۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہوئی لیکن بعض لوگ نیوٹرل ہونے کے لیے تیار نہیں۔
عمران خان پر نشانہ رکھتے ہوئے کہا کہ اگر اس کے سہولت کار پیچھے نہیں ہٹیں گے تو بتا دیں ملک کون چلائے گا، یہ بھی کہا جب ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے رولنگ دی تو اسے عدالت میں کیوں نہیں بلایا گیا؟ اب ڈپٹی اسپیکر پنجاب کو عدالت میں بلایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں کو دیوار سے لگانے کی سازش بند کی جائے، پی ڈی ایم اور اتحادی مزید مداخلت برداشت نہیں کریں گے۔
[ad_2]