پاکستان میں 5038 کورونا مریض، 86 ہلاکتیں
کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لاہور میں رائیونڈ، سکندریہ اور مکھن پورہ کے بعد شہر کے مزید 10علاقے سیل کر دیے گئے ہیں جس کے بعد بند کیے گئے علاقوں کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنرلاہور کے مطابق کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد ان علاقوں کو سیل کیا گیا ہے۔
کووڈ 19 سے حاصل ہونے والے چند اسباق:
کورونا وائرس کے اسلام آباد اور آزاد جموں کشمیر میں مزید ایک، ایک کیس سامنے آئے ہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید کیس سامنے آنے کے بعد یہاں اس کے مریضوں کی کُل تعداد 5 ہزار 38 ہو گئی، جبکہ اس سے انتقال کرنے والے افراد کی تعداد 86 ہو چکی ہے۔
ملک میں 4 ہزار 148 کورونا کے مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 50 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 804 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔
پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 ہزار 425 ہو گئی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 21 ہو گئیں۔
سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 1 ہزار 318 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 28 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا کے 697 مریض سامنے آ چکے ہیں جبکہ اموات سب صوبوں سے زیادہ یعنی 31 ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 228 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 2 افراد اب تک اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
گلگت بلتستان میں 216 کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 119 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔
آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 35 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ یہاں اس وائرس سے ہلاکت کوئی نہیں ہے۔