اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اراکین محمود شاہ اور گل ظفر خان کی کروناٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسبملی کے دونوں اراکین (محمود شاہ، گل ظفر خان) میں کرونا وائرس پایا گیا ہے، رپورٹ میں تصدیق ہوگئی، اراکین پارلیمنٹ سے ٹیسٹ کے لیے سیمپلز 8مئی کولیے گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق اراکین پارلیمنٹ کے سیمپلز این آئی ایچ کی خصوصی ٹیم نے لیے تھے، قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت سے قبل کروناٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا تھا۔ گل ظفر خان باجوڑ سے تحریک انصاف کے ایم این اے ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر بھی کرونا وائرس کا شکار
دوسری جانب ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز کے ایک اور چیمبراٹینڈنٹ میں کرونا کی تصدیق ہوگئی، کرونا سے متاثرہ چیمبر اٹینڈنٹ کی عمر 39سال ہے۔ پارلیمنٹ لاجز سے سامنے آنے والے کیسز کی تعداد3ہوگئی۔
اسپیکر قومی اسمبلی کی صحت سے متعلق ترجمان کی اہم وضاحت
ادھر اراکین پارلیمان کے کروناٹیسٹ کے نتائج جاری کردیے گئے ہیں۔ سینیٹر راجہ ظفر الحق اور مشاہد حسین سید کا کرونا ٹیسٹ منفی آیا۔ وفاقی وزیر غلام سرور خان اور سیدفخر امام کا بھی ٹیسٹ منفی رہا۔
اسی طرح مصطفی نوازکھوکھر، شاہ زین بگٹی، پی ٹی آئی کے پشاور سے ایم این اے نور عالم خان، ایم این اےنور عالم، سینیٹر سلیم ضیا، ستارہ ایاز، ملیکہ بخاری اور ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا بھی مہلک وائرس سے محفوظ رہیں۔
لیگی رکن اسمبلی طاہرہ اونگزیب، معاونین خصوصی علی نواز اعوان، ملک امین اسلم، مریم اورنگزیب اور مائزہ حمید کے کرونا ٹیسٹ بھی منفی آئے ہیں۔
The post قومی اسمبلی کے 2 اراکین میں کروناوائرس کی تصدیق appeared first on ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar.