کولمبو: سری لنکا کے نامور سابق بیٹسمین تلاکارتنے دلشان نے دنیا بھر کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل اپنی ٹیم میں ایک پاکستانی کرکٹر کو بھی شامل کیا ہے۔
دلشان نے ان کھلاڑی پر مشتمل اپنی 11 رکنی بہترین ون ڈے ٹیم تشکیل دی ہے جن کے ساتھ یا خلاف انہوں نے کیریئر کے دوران کھیلا ہے۔
اس ٹیم میں انہوں نے پاکستان کے لیجنڈ بولر وسیم اکرم کو بھی شامل کیا ہے، سوئنگ کے سلطان کو ٹیم میں بولنگ اٹیک کی قیادت کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے دلشان نے کہا کہ وسیم اکرم ایک بہترین بولر ہیں وہ گیند کو اچھے سے سوئنگ کرتے ہیں اس لیے وہ وسیم اکرم کو میک گراتھ پر سبقت دیتے ہوئے پلینگ الیون کا حصہ بنا رہے ہیں۔
دلشان نے اپنی ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین جے سوریا اور بھارتی بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کو بطور اوپنرز شامل کیا ہے۔
مڈل آڈر میں برائن لارا، رکی پونٹنگ، جے وردھنے جب کہ جیک کیلس کو آل راؤنڈر اور اے بی ڈیویلیئرز کو وکٹ کیپر بیٹسمین کے طور پر ٹیم میں شامل کیا ہے۔
The post دلشان نے اپنی ٹیم میں پاکستانی لیجنڈ کو بھی شامل کر لیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar.