[ad_1]

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بیگم صفدر اعوان کا گالم گلوچ بریگیڈ میدانِ عمل میں نکل آیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا اور پریس کانفرنس کے ذریعے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ طلال چوہدری جیسے بدنامِ زمانہ اداکار ججز کے خلاف بولنےکے لیے لانچ کر دیے گئے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ اور ش لیگ کے لیے موجودہ صورتِ حال سو پیاز اور سو چھتر کھانے کے مترادف ہے۔

فیاض چوہان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب تو ن لیگ بھی فوری الیکش کا مطالبہ کرنے کی دھمکیاں دینے لگ گئی ہے۔



[ad_2]

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *