اسلام آباد : معاون خصوصی معید یوسف کا کہنا ہے کہ اب پاکستانیوں کو48گھنٹے انتظار نہیں کرنا پڑے گا، فوری کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا، ٹیسٹ نتیجے کے بعد طبی ماہرین فیصلہ کریں گے، کون گھر جائےگا اور کون نہیں۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی معید یوسف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صوبوں کی مشاورت سے11مئی سے پالیسی میں تبدیلی کی ہے۔ اور بیرون ملک سے آنیوالوں کی پاکستان میں ٹیسٹنگ کی جارہی ہے۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کو ٹیسٹ سے پہلے 48گھنٹے قرنطینہ میں رکھنے کے بعد کیا جاتا تھا تاہم اب مسافروں کو 48 گھنٹے انتظار نہیں کرنا پڑے گا، فوری ٹیسٹ کیا جائے گا، مسافروں کوعلامات نہ ہونے کے باوجود ٹیسٹ مثبت آنے پر ہوم آئسولیٹ کیا جاسکتا ہے۔
معید یوسف نے کہا کہ اگلے چند دنوں میں ہفتہ وار پاکستانیوں کو لانے کی تعداد11ہزارتک لیکرجائیں گے، بیرون ملک سے آنےوالوں کا فوری ٹیسٹ ہوگا، کوشش ہے کہ عید سے پہلے زیادہ سےزیادہ لوگوں کو واپس لاسکیں۔
مزید پڑھیں : بیرون ملک سے پاکستان آنے والوں کیلیے نئی ہدایات جاری
ان کا کہنا تھا کہ نئی پالیسی سے ٹیسٹنگ لیبارٹریز پر بوجھ بڑے گا ، کوشش ہوگی جلد ٹیسٹ کیساتھ جلد نتیجہ بھی مل سکے اور بیرون ملک سے آنیوالے مکمل حفاظت سے لوگ اپنے گھر جائیں گے۔
بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کے حوالے سے معاون خصوصی نے کہا کہ 20 ہزار کے قریب مسافروں کو وطن واپس لایاجاچکا ہے ، ایک لاکھ 10ہزار کے قریب لوگ وطن واپسی کے منتظر ہیں، 22 ممالک سے10ہزار710پاکستانیوں کو واپس لانے کا ارادہ ہے۔
معید یوسف کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک میں دیگرممالک کی نسبت زیادہ پاکستانی موجود ہیں ، اس ہفتےامریکاسےمسافروں کی واپسی کا عمل جاری رہےگا ، اس ہفتے برطانیہ ، کینیڈا، امریکا ، افریقہ سے بھی پروازیں آئیں گی۔
انھوں نے مزید کہا کہ مسافروں کی بیرون ملک سے روانگی سے قبل بھی ٹیسٹ لیا جائے گا، وزیراعظم کی ہدایت پر مسافروں کو محفوظ طریقےسے واپس لانا چاہتے ہیں، بیرون ملک سے وطن واپس آنیوالوں کو ہدایات پرعمل کرنا ہوگا۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستان آکر ٹیسٹ، قرنطینہ نہ ہونےسےآپ کےلوگوں کوتکلیف ہوگی، ٹیسٹ نتیجے کے بعد طبی ماہرین کا فیصلہ ہوگا کون گھر جائےگا اور کون نہیں۔
The post ‘اب بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کو کورونا ٹیسٹ کیلئے 48گھنٹے انتظار نہیں کرنا پڑے گا’ appeared first on ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar.